خان پور : تیز آندھی کے باعث درخت کار پر گر گیا، اے ایس آئی جاں بحق

Published On 16 May,2023 01:36 am

خان پور : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر خان پور میں تیز آندھی کے باعث درخت کار پر گر گیا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی ) پنجاب پولیس جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خان پور کے گاؤں چک 132 ون ایل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں تیز آندھی کے باعث کار پر درخت گرنے سے تھانہ اسلام گڑھ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حضور بخش جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں محرر افضل زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ 

Advertisement