لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما عمرسرفراز چیمہ کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، اسی مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی جوڈیشل ہو چکے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔