لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چودھری، اعجاز چودھری، فرخ حبیب اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پُر تشدد کارروائیوں کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے فرخ حبیب، میاں محمودالرشید، فوادچودھری، اعجاز چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں مسترد کر دیں۔
اے ٹی سی جج اعجاز بٹر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانتیں مسترد کیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔