سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے

Published On 17 May,2023 09:16 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کی توہین کرنے والوں کو ہر صورت کٹہرے میں لایا جائے گا: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، مقامی افراد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement