لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دار الحکومت میں گرد آلود تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہو گیا، لیسکو کے 190 فیڈرز ٹرپ کرنے سے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔
محکمہ موسمیات نے کل بھی لاہور میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی، پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کر دیا، آج رات سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے آندھی اور بارش کے پیش نظر واسا لاہور کو پیشگی انتظامات کی ہدایات کر دیں۔
غفران احمد نے کہا کہ تمام متعلقہ سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہے، انہوں نے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف کرنے اور تمام جنریٹرز کو سٹینڈ بائی اور فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔