لاہور: (دنیا نیوز) حکومت اور عمران خان کے درمیان 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کل مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم کل 2 بجے کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک جائے گی، حکومتی ٹیم زمان پارک کی سرچ کے حوالے سے عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی ملوث ہے: پنجاب حکومت کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
عمران خان کی رہائشگاہ کی سرچ پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کی سرچ کا حصہ بنیں گے۔
نگران وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ میں سانحہ 9 مئی سے جڑے ہوئے 40 شرپسند موجود ہیں۔