ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پریشر سے ڈرنے والا نہیں، پارٹی چھوڑنے سے آسان مرجانا ہے، میں وہ نہیں جو وفاداریاں تبدیل کروں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان میرا لیڈر نہیں بلکہ میرا جنون ہے، اصلی اور نسلی کا مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے، سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہوئے، تحریری جواب بھجوا دیا
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کسی کے پریشر سے ڈرنے والا نہیں، حکومت الیکشن کرائے، حکومت عوامی طاقت کو مسترد کر رہی ہے۔