اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم کی بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں ، گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم اپنے دورے میں 19 سال بعد 34 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور مقابلوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔