ارشد شریف قتل کیس، سپریم کورٹ نے 9 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا

Published On 23 May,2023 06:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کی 9 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اٹارنی جنرل کے مطابق کینیا پولیس نے واقعہ میں ملوث دو اہلکاروں کے خلاف فرد جرم کا فیصلہ کیا ہے، عدالتی استفسار پر بتایا گیا کہ خرم اور وقار کے ریڈ وارنٹس تاحال جاری نہیں ہوئے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق خرم اور وقار کے ریڈ وارنٹس کیلئے ایف آئی اے پراسس تیز کرے گا، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ عام ہونے کے بعد کینیا حکام محتاط ہو گئے ہیں، کینیا حکام نے جے آئی ٹی سے تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

حکم نامہ کے مطابق کینیا حکام ایک ہفتے میں تعاون کیلئے متعلقہ افسران کا تعین کرلیں گے، عدالت نے کہا کہ ارشد شریف قتل کیس میں خاطرخواہ پیشرفت نہ ہونے پر تشویش ہے، میوچل لیگل اسسٹنس کے عمل کو تیز کرائیں، کیس کی آئندہ سماعت 13 جون کو ہو گی۔

Advertisement