لاہور سے پہلی حج پرواز327 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ

Published On 27 May,2023 12:48 pm

لاہور : (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 743 ہفتہ کے روز 327عازمین حج کو لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر عازمین حج کو رخصت کرنے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ، لاہور سے 41 پروازوں سے11 ہزار سے زائد عازمین حج کو مدینہ منورہ اور جدہ پہنچایا جائے گا۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 33 پروازوں کے ذریعے 9 ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 22 جون کو مکمل ہوگا، ان کو واپس لانے کے لیے فضائی آپریشن 2 جولائی سے شروع ہو کر 2 اگست تک اختتام پذیر ہو گا۔

ترجمان کے مطابق حکومت اور وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر عازمین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔