کراچی: سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کرگئیں

Published On 27 May,2023 08:50 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جناح ہسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی کو آنتوں کے کینسر کا مرض لاحق تھا اور وہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد از نماز عصر جناح ہسپتال کی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

ڈاکٹرسیمی جمالی نے میڈیکل کی تعلیم نوابشاہ سے مکمل کی، ماسٹر آف پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کی ایڈوانس ڈگری تھائی لینڈ سے حاصل کی جس کے بعد 1988ء میں بطور آر ایم او جے پی ایم سی جوائن کیا۔

ڈاکٹر سیمی جمالی 1995ء میں جے پی ایم سی کے شعبہ حادثات کی انچارج مقرر ہوئیں اور سال 2010ء میں جے پی ایم سی کی جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنیں جس کے 6 سال بعد وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہوئیں۔