لاہور: (دنیا نیوز) جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ، صبوحی انعام اور مریم مزاری کی شناخت پریڈ مکمل کر لی گئی۔
7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں شناخت پریڈ مکمل ہونے کے بعد عالیہ حمزہ، صبوحی انعام اور مریم مزاری کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی، گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے شناخت پریڈ کیلئے عدالت سے مزید وقت مانگا تھا۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی مصروفیت کے باعث شناخت پریڈ نہیں ہو سکی، تینوں خواتین کے جیل وارنٹ عدالت میں پیش کئے گئے، عالیہ حمزہ اور دیگر کو جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں خصوصی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔