لندن: (دنیا نیوز) عمران خان کے دور حکومت میں سابق معاون خصوصی اوورسیز پاکستانی سید طارق محمود الحسن نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید طارق محمود الحسن نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات کو روکنے میں پی ٹی آئی کی قیادت بری طرح ناکام ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم پی اے ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے مزید کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔