پیپلز پارٹی لیبر ونگ کی 6 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

Published On 28 May,2023 06:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی لیبر ونگ کی 6 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں رضا ربانی، چودھری منظور، سعید غنی، خیبرپختونخوا سے حاجی طلحہ محمود اور جنوبی پنجاب سے ملک عاشق بھٹہ شامل ہیں۔

بلوچستان سے اقبال شاہ کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی کی ہدایت پر کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔