لاہور: (دنیا نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس کی جے آئی ٹی کی جانب سے نمائندوں کے ذریعے عمران خان کا تحریری جواب قبول کرنے سے انکار کر دیا گیا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ملزم کی لیگل ٹیم کو نہیں بلایا گیا تھا جس کے باعث جے آئی ٹی سربراہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے عمران خان کے مقرر کردہ نمائندوں کی ملاقات نہ ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف مقدمات جھوٹے اور سیاسی ہیں: عمران خان، جے آئی ٹی کو جواب جمع کروا دیا
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے موقف اپنایا کہ لیگل ٹیم ملنے کی مجاز نہیں ہے، لیگل ٹیم سے ملاقات طے نہیں تھی، عمران خان کے پیش نہ ہونے پر قانون کے مطابق اگلا نوٹس جاری کیا جائے گا۔