عالمی ومقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

Published On 31 May,2023 05:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے کے ساتھ 1960 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 960 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے ساتھ 2800 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت42.87 اور کمی کیساتھ 2400.54 روپے کی سطح پر آگئی۔