روپیہ تنزلی کا شکار، انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا

Published On 31 May,2023 05:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 47 پیسے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ سستا ہوکر311 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔