آصف زرداری پنجاب کے سیاسی محاذ پر مزید سرگرم، سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں

Published On 01 June,2023 10:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری پنجاب کے سیاسی محاذ پر مزید سر گرم ہو گئے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے آج بھی بعض رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری، سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی ، این اے 69 ڈسکہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی رانا محمود اشرف شامل تھے۔

پیپلز پارٹی وسطی کے صدر رانا فاروق سعید، فیصل میر، ندیم افضل چن، عبدالقادر شاہین اور دیگر نے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری سے وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بھی ملاقات کی۔