بلاول بھٹو کا اپنے دادا سردار حاکم علی زرداری کی برسی پر پیغام

Published On 24 May,2023 10:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دادا سردار حاکم علی زرداری کی برسی پر پیغام جاری کر دیا۔

پی پی پی چیئرمین نے بزرگ رہنما سردار حاکم علی زرداری مرحوم کو ان بارہویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سردار حاکم علی زرداری مرحوم کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی خدمات طویل و شاندار ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں عوامی خدمت، رواداری اور جمہوریت پر یقین رکھتے تھے، انہیں جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کی پاداش میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement