والد سے معمولی بات پر جھگڑا ، بیٹا بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

والد سے معمولی بات پر جھگڑا ، بیٹا بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

والد کے پلاٹ میں حصہ نہ دینے پر بیٹا احتجاج کے طورپر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، پولیس اس کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی بجلی منقطع کروائی ۔

پولیس نے نوجوان کے ساتھ مذاکرات کیے اور اسے بحفاظت بجلی کے پول سے اتارنے میں کامیاب ہوگئی، پولیس نے بتایا کہ بیٹے کا باپ سے جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں نوجوان پسند کی شادی نہ ہونے پر احتجاجاً ہائی ٹینشن پول پر چڑھ گیا تھا، اس کا مطالبہ تھا کہ شادی مرضی سے کروائی جائے ورنہ کود کر جان دے دوں گا۔