بینکوں سے 54 ارب روپے کے قرض معافی پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

Published On 02 June,2023 04:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بینکوں سے 54 ارب روپے کے قرض معافی پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 7 جون کو سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے حکومت، سرکاری و نجی بینکوں، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں شجرکاری، چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ملکر پودے لگائے

وکلاء تنظیموں، قرض معافی کمیشن کے فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، سپریم کورٹ نے بینکوں سے اثر و رسوخ کے ذریعے قرض معافی پر 2007 میں ازخود نوٹس لیا تھا۔

Advertisement