پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

Published On 05 June,2023 07:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے 6 جون سے 29 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں ہونیوالے مختلف امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

بی ایس،ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے امتحانات چھٹیوں سے قبل مکمل ہونگے، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے شعبوں کیلئے گرمیوں کی چھٹیاں کا فیصلہ متعلقہ شعبے کریں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ شعبہ فارمیسی کے طالب علم چھٹیوں سے قبل اپنے کورسز مکمل کریں گے۔