جی ایچ کیو حملہ: 18 ملزمان انسداد دہشتگردی کی عدالت پیش، 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Published On 05 June,2023 07:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 18 ملزمان کو پیش کر دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین نے مقدمات کی سماعت کی، خصوصی عدالت نے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث اساتذہ اور عملہ کو معطل کر دیا گیا

سکستھ روڈ میٹرو بس سٹیشن جلانے میں ملوث 6 ملزمان کا بھی پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، عدالت نے ملزمان کو دوبارہ 9 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان کے بھانجے کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا، ایس ایچ او تھانہ صادق آباد نے فیاض چوہان کے گرفتار بھانجے کو تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا۔ 

Advertisement