اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ عدالت کے لئے ممکن نہیں کہ کے الیکٹرک نجکاری کی گہرائی میں جائے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے الیکٹرک نجکاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے جماعت اسلامی کی معاملہ متعلقہ فورم پر اٹھانے کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کے الیکٹرک نجکاری کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس نے جماعت اسلامی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے لئے ممکن نہیں کہ کے الیکڑک نجکاری کی گہرائی میں جائے۔
یاد رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ معاشی معاملات میں ہمیں مہارت نہیں، لہٰذا اس میں مداخلت نہیں کریں گے، اسی لئے آپ چاہیں تو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔