انتخابات کیس، سیاسی ایشوز مذاکرات سے بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں: سپریم کورٹ

Published On 05 June,2023 04:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک دن انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات پر اتفاق رائے کیلئے پرامید جماعتوں کی سیاسی ایشوز کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے، سیاسی ایشوز مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں، توقع ہے سیاسی جماعتیں تقسیم کے خاتمے اور ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں، مداخلت نہیں کرینگے: چیف جسٹس

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومتی کمیٹیوں نے مذاکراتی عمل پر رپورٹس جمع کرائیں، سعد رفیق نے بتایا کہ ایک ساتھ انتخابات کرانے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، انہوں نے کہا مذاکرات جاری رہے تو تاریخ پر اتفاق ہو جائے گا، شاہ محمود قریشی نے جواب میں مذاکرات میں پیشرفت پر مایوسی کا اظہار کیا، مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی جاتی ہے۔
 

Advertisement