اسلام آباد: (دنیانیوز) سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پانچ رکنی لارجر بنچ پر اعتراض کردیا ہے، ججز کیخلاف وفاق نے تحریری درخواست بھی دے دی ہے، رجسٹرار آفس وفاقی حکومت کی درخواست کو رجسٹرڈ کرے۔
سپریم کورٹ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کمیشن کے جواب پر فریقین جواب جمع کرا سکتے ہیں۔
درخواست گزار ریاض حنیف راہی کی آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف توہین عدالت درخواست پر اعتراضات لگائے ہیں، ریاض حنیف راہی چاہے تو اعتراض ختم کرکے توہین عدالت کی درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
حکم نامے کے مطابق آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف آئینی درخواستوں پر مزید سماعت 6 جون کو ہوگی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں ، عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔