وزیر آباد: پی ٹی آئی رہنما میاں اکرم پہلوان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

Published On 06 June,2023 08:30 pm

وزیر آباد: (دنیا نیوز) وزیر آباد سے تحریک انصاف کے رہنما میاں اکرم پہلوان نے پارٹی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ میاں اکرم پہلوان کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر نثار چیمہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہاڑی سے مسلم لیگ ق کے امیدوار قومی اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

انہوں نے مزید کہا کہ شر پسندوں کی جانب سے ایم ایم عالم کا جہاز، قائد اعظم ہاؤس اور کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بے توقیری قابل مذمت ہے، 9 مئی کو شر پسندوں نے اپنی ہی فوج کے خلاف چڑھائی کی جو قابل مذمت ہے۔