کوئٹہ : ( دنیا نیوز ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے طلب کیا ہے، یہ اجلاس مسلسل تین روز تک منعقد کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق 8 جون سے 10جون تک سہ روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بجٹ تجاویز لی جائیں گی۔