وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، وقت اور جگہ تبدیل کر دی گئی

Published On 09 June,2023 12:04 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہو گا لیکن اجلاس کا وقت اور جگہ تبدیل کر دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ آئندہ مالی سال 2023-24 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، 24 مئی، 5 اور 7 جون کے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی لی جائے گی۔

Advertisement