لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ملاقات ہوئی ہے جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ملتان جانے سے پہلے ماڈل ٹاؤن پہنچیں جہاں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی بیٹھک ہوئی۔
مشاورتی بیٹھک میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ اور عطاء تارڑ بھی موجود تھے جبکہ معاون خصوصی وزیراعظم ملک احمد خان بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔
مشاورتی بیٹھک میں شہباز شریف نے بجٹ، مہنگائی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا اور مہنگائی کو کم کرنے کی کوشش کی۔