طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں پر وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

Published On 10 June,2023 08:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے طوفانی بارشوں کی وجہ سے بنوں اور لکی مروت میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم کو بنوں اور لکی مروت کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، 19 سے زائد افراد جاں بحق

وزیراعظم شہباز شریف نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور این ڈی ایم اے حکام کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی، زاہد اکرم درانی نے شہباز شریف سے شہداء اور زخمیوں کیلئے وزیراعظم پیکیج کے تحت مالی امداد کا مطالبہ کیا۔