بلاول بھٹو زرداری سے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

Published On 13 June,2023 10:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر صدف سردار، بہاول نگر میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری ادریس اشرف، پی ٹی آئی بہاول نگر کے سٹی صدر حماد اشرف، مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری شیخ فضل الٰہی، مسلم لیگ (ن) بہاول نگر کے نائب صدر سید شاہزیب قمر، انجمن تاجران بہاول نگر کے صدر ساجد محمود شامل ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی لاہور تنظیم کے عہدیداران نے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کرنے والوں میں چودھری اسلم گل، رانا جمیل منج، آصف ناگرہ، چودھری عاطف رفیق، زاہد ذوالفقار، عمر شریف بخاری، عامر نصیر بٹ، چودھری ریاض، حسن گیلانی، اشرف خان، عزیز ملک، صداقت شیروانی اور دیگر شامل ہیں۔