کراچی: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر ساحلی پٹی سے 5981 خاندان کے 22260 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
منتقل کیے جانے والے افراد کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ سے 4000 افراد، بدین سے 17320، سجاول سے 4727 ، تحصیل کیٹی بندر سے 3000، تحصیل گھوڑا باری سے 1000، تحصیل شہید فاضل راہو سے 14310 اور تحصیل بدین سے 3010 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان: کراچی والے گھبرائیں نہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں: شیری رحمان
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا ہے کہ تحصیل جاتی سے 1727 اور تحصیل کھارو چھان سے 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، کیٹی بندر میں 7، گھوڑا باری میں 3، فاضل راہو میں 10، بدین میں 3 اور سجاول کی تحصیل جاتی میں 4 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔