کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے میئر کراچی کے الیکشن سے متعلق جماعت اسلامی کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کر دی۔
عدالت عالیہ میں میئر کراچی کے براہ راست انتخاب پر قانون سازی کے خلاف امیر جماعت اسلامی کراچی و میئر کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ سماعت سے میئر الیکشن کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا اور بعدازاں عدالت عالیہ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت 22 جون تک ملتوی کر دی۔