سمندری طوفان کے متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپ میں ننھے مہمان کی آمد، ایسا نام رکھا کہ سب حیران

سمندری طوفان کے متاثرین کیلئے قائم ریلیف کیمپ میں ننھے مہمان کی آمد، ایسا نام رکھا کہ سب حیران

بدین میں پاک آرمی کی جانب سے قائم کیے گئے ریلیف کیمپ میں طوفانی ماحول کے دوران پیدا ہونے والے بچے نے والدین کی زندگی میں خوشیاں لوٹا دیں۔

شہید لکھا ڈنو آرمی پبلک سکول میں بچے کی ولادت نے ریلیف کیمپ میں متاثرین کے لیے موسم کی سختیاں بھلا دیں، بچے کے والد نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بچے کا نام عاصم منیر رکھ دیا، جس پر کیمپ میں موجود افراد نے خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستان آرمی کے افسران کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان سے بچاؤ کے لیے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور ان کے چہروں پر خوشیاں لوٹانے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔