ایتھنز (دنیا نیوز) لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں نے واقعہ کی تمام رُوداد سنا دی۔
حادثہ کا شکار ہونے والی کشتی کے عینی شاہدین کے مطابق 310 پاکستانی کشتی میں سوار تھے، جہاز پچھلے کئی دن سے سمندر کے اندر خراب تھا، جہاز کو ٹیک کرنے کی بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچا گیا جس کے بعد جہاز الٹ گیا۔
پاکستانی سفارتخانہ "دنیا نیوز" پر خبر چلنے کے بعد حرکت میں آ گیا، حادثہ متاثرین میں سے صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا، ان پاکستانیوں میں 135 کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے۔
یونانی حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن چوتھے روز میں داخل ہو گیا، اس حادثہ میں 298 پاکستانیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔