بنوں: (دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ترقی کی راہ میں حائل لوگوں کو ہٹانا ضروری تھا۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سی پیک کو منجمد کر دیا گیا تھا، فتنہ سامنے سے ہٹا تو ترقی کی راہیں دوبارہ کھل گئی ہیں، سی پیک منصوبے پر کام جاری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بنوں سے لے کر ڈیرہ اسماعیل خان تک منصوبوں کو مکمل کرائیں گے، ہم اس ملک کے وفادار ہیں اور ہماری کارکردگی بولے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت اپنی ایک کارکردگی بتائے، ہم نے پی ٹی آئی چیئرمین کی سیاست کو چھٹی انگلی کی طرح کاٹ کر رکھ دیا ہے، اگلی حکومت بھی ہم بنائیں گے۔