اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا، امریکی خط سے ثابت ہو گیا پی ٹی آئی کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خط لکھا گیا کہ عمران خان کو تحفظ فراہم کیا جائے، عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لایا گیا، ملکی معاملات میں غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی مزید 3 دن کڑی نگرانی کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتیں عمران خان کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں، عمران خان کی مکمل سہولت کاری کی جا رہی ہے، 9 اور 10 مئی کو جو ہوا وہ بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں، مجرموں کو رہا کر کے ان کے حوصلے بڑھائے جا رہے ہیں۔