لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے پیر کو یوم سوگ منانے کے وزیر اعظم کے فیصلے کا خیر مقدم بھی کیا۔
مریم نواز شریف نے جاں بحق پاکستانیوں کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانی سمگلرز کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔