لاہور : آندھی سے منہدم ورکشاپ کی دیوار گر گئی، خاتون جاں بحق

Published On 19 June,2023 03:32 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آندھی سے منہدم ورکشاپ کی دیوار گر گئی جس کا ملبہ ملحقہ گھر میں گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت کوثر بی بی کے نام سے ہوئی جس کی عمر 35 برس تھی جبکہ حادثے سے متاثرہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندان بکرے کی فروخت کے لئے دنیا پور سے لاہور آیا تھا۔