شجاعت حسین کو میونسپل کمشنر کے ایم سی کےعہدے سے ہٹا دیا گیا

Published On 19 June,2023 11:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شجاعت حسین کو میونسپل کمشنر کراچی میونسپل کمیٹی (کے ایم سی) کےعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

گریڈ 19 کے افسر شجاعت حسین کو میونسپل کمشنر کراچی میونسپل کمیٹی (کے ایم سی) کےعہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ گریڈ 19 کے ہی افسر افضل زیدی کو میونسپل کمشنر کے ایم سی تعینات کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گریڈ 19 کے افسر افضل زیدی ایم ڈی سندھ انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ کےعہدے پر تعینات تھے۔