وزیرآباد: موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم، باپ بیٹا جاں بحق

Published On 19 June,2023 11:19 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ احمد نگر روڈ پر پھالوکی کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم سے موٹرسائیکل پر سوار باپ بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔

گجرات کے رہائشی 40 سالہ محمد ارشد اور ارشمان ارشد احمد نگر سے وزیرآباد آ رہے تھے ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹرسائیکل بے قابو ہو کر ٹرک کے نیچے جا گھسی ، نعشیں سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کردی گئیں۔