کلرکہار: (دنیا نیوز) کلرکہار سالٹ رینج میں بس حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس کو کلر کہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔
اب اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار بھی حادثے کا شکار بس کی زد میں آئی۔
Very saddened to learn about the terrific accident at
— Farhan Nisar (@MalikFarhan4444) June 17, 2023
M-2 near Kallar Kahar...It seems that breaks of vehicle were failed.
May Allah forgive the departed souls and protect the injured.
Ameen!#KalarKahar #Motorway pic.twitter.com/PfVrTbYCFF
یہ بھی پڑھیں:کلرکہار بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی
ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے کہ صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ایک نیلے رنگ کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے پلٹی اور قلا بازی کھاتے ہوئے دوسرے روڈ پر چلتی سفید رنگ کی کار کو روندتی ہوئی رک گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی اور بس دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔
بس حادثے کا مقدمہ درج
دوسری جانب سالٹ رینج مسافر بس حادثے کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ موٹر وے پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اڈا منیجر، بس مالک، ڈرائیور، موٹر وہیکل ایگزامینر کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسافروں نے اڈا منیجر اور ڈرائیور کو بتایا تھا کہ بس ٹھیک نہیں۔