شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

Published On 20 June,2023 07:40 pm

لندن: (دنیا نیوز) شاہد خاقان عباسی نے لندن میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی، دونوں سابق وزراء اعظم کی ملاقات حسن نواز کے دفتر میں ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرنے کیلئے شاہد خاقان عباسی خصوصی طور پر لندن پہنچے، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات میں فیصلے نہیں مشاورت ہوئی ان کے ساتھ دوستی بھی ہے اور میرے لیڈر ہیں، ملاقات مثبت رہی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ اکتوبر نومبر میں ملک میں عام انتخابات ہونے چاہئیں، پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔