شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 فوجی جوان شہید

Published On 20 June,2023 10:02 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دیسی ساختہ باردوی سرنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں سپاہی گل رؤف اور سپاہی عابد اللہ شامل ہیں، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی سے منسلک اہم دہشتگرد کمانڈر جہنم واصل

29سالہ سپاہی گل رؤف کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 23 سالہ سپاہی عابد اللہ ضلع کرک کا رہائشی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔