یونیورسٹی کے وفد کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا

Published On 23 June,2023 09:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد کی سربراہی میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے جناح ہاؤس لاہور کے دورہ کے موقع پر 9 مئی کو ہونے والی انارکی، قومی پرچم کی بے حرمتی اور دہشتگردی کی مذمت کی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ بابائے قوم کا گھر قومی اثاثہ تھا، مشتعل ہجوم کی جانب سے کی جانیوالی شرپسندی اور تخریب کاری قابلِ مذمت ہے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کو بتلانا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے اداروں اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔

وفد نے مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کیلئے حکومت اور قانونی اداروں سے شرپسندوں اور تخریب کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔