لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز فیملی کے افراد کے ہمراہ دبئی پہنچ گئیں۔
روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لاؤنج استعمال نہیں کیا اور اس موقع پر ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لاؤنج میں کرسیوں پر بیٹھی تھیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حج کریں گی، نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد حج کے بعد لندن جائیں گے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئی ہیں، پارٹی کے قائد نوازشریف پہلے ہی دبئی پہنچ گئے ہیں، فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نجی دورے پہ دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ پارٹی قائد جناب محمد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔ فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 24, 2023