مکہ مکرمہ: (دنیا نیوز) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی منیٰ میں ملاقات ہوئی۔
سینیٹر طلحہ محمود اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی منی میں ملاقات
— Senator Muhammad Talha Mahmood (@senatorMtalha) June 26, 2023
دونوں رہنماوں کی ملاقات میں پاکستانی حجاج سے متعلق گفتگو
وفاقی وزیر طلحہ محمود اور وزیراعلی پنجاب نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں بھی کی ، انکے مسائل سنے pic.twitter.com/X6kqhnIvzB
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی عبادت سے کم نہیں۔
وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حجاج کے مسائل کے حل کے لیے عوام میں موجود ہوں، پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔