جدہ: (دنیا نیوز) سعودی حکام نے حج کی تیاریاں مکمل کر لی ہین، عازمین کی سعودی عرب آمد کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جن کی تعداد 16 لاکھ، 4 ہزار 72 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یونیفائیڈ آپریشنز سنٹر 911 نے چوبیس گھنٹے کام شروع کردیا ہے، ہمیں دو سیکنڈ میں کال موصول ہو جاتی ہے، تمام ڈیٹا کی 45 سیکنڈ فی کال کے حساب سے درجہ بندی کر لی جاتی ہے۔
مزید برآں تمام سکیورٹی اور سروس ایجنسیاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کیلئے ایک جگہ موجود ہیں، مواصلات کی خود بخود منتقلی کیلئے ہمارے پاس جدید تکنیکی نظام ہے، مکہ میں تمام مقدس مقامات اور مساجد میں ہائی ریزولوشن کیمرے لگائے گئے ہیں۔