مردان: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

Published On 27 June,2023 06:08 pm

پشاور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن مردان نے تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا، ان پر مردان میں مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، علی محمد خان کی غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں آج عدالت نے ضمانت منظور کی تھی۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے اشتیاق اڑمر، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، فضل الہٰی، اسد قیصر اور ارباب جہانداد کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اس حوالے سے چھاپوں اور گرفتاریوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔